LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو چکا، اعلان کرنا باقی ہے، شاہ محمود قریشی

 پاکستان تحریک انصاف کے شریک چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں آج عدالت میں پیش ہوا، میرے وکیل علی بخاری تیار تھے، انویسٹیگیشن آفیسر تھوڑے سے کنفیوژ تھے، جو کشتی کا واقعہ ہوا اس میں 300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، وزیراعظم نے سوگ کا اعلان کیا، درست کیا، انکوائری کیلئے کمیشن بنایا، ٹھیک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پانگ ٹرم ہے؟ 300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے اور یہ معلوم ہی نا ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں، میں نے دفترخارجہ میں ایک سیکشن بنایا تھا جس کا کام 24/7 حالات سے باخبر رہنا تھا، آج 3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے، میں سمجھتا ہوں دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، 3 دن سے اس جہاز کا انجن بند تھا، کسی نے نہیں دیکھا، میرے کلپس اور انٹرویوز موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے، بلاول بھٹو نے کل سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے، سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا، کائرہ صاحب جو کہہ رہے ہیں میں نے ان کی بات مانی لیکن ایسا نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے میئر کے الیکشن میں ن لیگ نے پی پی پی کو 13 ووٹ کیوں دیئے، آج کا پڑھا لکھا نوجوان بیانات سے قائل نہیں ہوگا، ہم ہر حلقے میں امیدوار تیار کر رہے ہیں، ہر کسی کو اپنے امیدوار ڈھونڈنے کا حق ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com