گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا
اسلام آباد میں آج موسم گرم رہنے کے علاوہ شام/رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، جبکہ منگل کے روز اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے علاوہ شام/رات میں آندھی متوقع ہے ۔
صوبے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ناروال،سرگودھا، میانوالی بھکر اور لیہ میں آندھی/ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم دیر ، مالاکنڈ،سوات ،کو ہستان ، پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباداور کرم میں چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا
صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم خضدار،قلات، بارکھان، کوئٹہ اور زیارت میں چند مقامات پر آ ندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، جون کے آخر میں بارشیں متوقع ہیں، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موسم آج (پیر کو) انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
میٹ آفس کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود نمی سے بوندا باندی ہوسکتی ہے، کراچی میں تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جون کے آخر میں بارشیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ جون کے آخری دنوں میں ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی