LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

اسلام آباد ( )سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،چوہدری طارق گجر،ملک خلیل اعوان،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس احمد،چوہدری سفیر،راجہ بشارت،راجہ عدنان شفیق،نمبردارلیاقت،مہر افتخارسیال،فیاض عباسی،شفیع اللہ خان،ملک محمد اسلم،چوہدری عابد،ملک غلام مصطفی،سعید مہر،چوہدری نیاز،گوہر الہیٰ،علی بہادرسمیت دیگر عہدیداران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،تقریب میں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے 26ہیلپرزاور وہیکل کلینرزسے ڈرائیورزترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرزتقسیم کیے گئے،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین اپنے منشورکے مطابق مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بلاتفریق دن رات کام کر رہی ہے اور اسکے ثمرات سے بلاشبہ تمام محنت کش مستفید ہو رہے ہیں، مزدور یونین کی کامیابی وکامرانی محنت کشوں کی جدوجہد کا ثمر ہے اورہماراایمان ہے کہ مخلوق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سی ڈی اے مزدور یونین کی ٹیم سے ملازمین کی خدمت کاکام لے رہی ہے،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمشکل ترین معاشی صورتحال کے باوجود سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسزمیں اضافہ،ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریوں پر بحالی و مستقلی،تمام سیکورٹی گارڈز کے لیے 5000روپے خصوصی الاؤنس،عیداور کرسمس کے موقع پر اضافی تنخواہوں کا اجراء سی ڈی اے مزدور یونین کی موجودہ مختصر مدت میں مثالی کامیابی ہے،ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور انکے بچوں کی بھرتی کے حوالے سے مزدور یونین اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور مختلف ڈائریکٹوریٹس میں ملازمین کی پروموشن کروانے میں کامیاب ہو چکی ہے

،موجودہ سی بی اے کی کارکردگی سابقہ نااہل سی بی اے کی چارسالہ ناقص کارکردگی کے مقابلے میں مثالی ہے،ہمارے مخالفین نے گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنایا اورجھوٹے نعرے اور دھوکہ فریب کی سیاست کا سہارالے کر ملازمین کے قیمتی وقت کو ضائع کیا،اللہ تعالیٰ کی ذات نے سی ڈی اے مزدور یونین کو محنت کشوں کی مثالی خدمت کا جو موقع فراہم کیا اور مسلسل تین بار او رمجموعی طور پر چارمرتبہ سی بی اے کے محنت کشوں نے ہماری تاریخی خدمات کے اعتراف میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ادارے کے ملازمین کو جو مراعات اور سہولیات حاصل ہیں پورے پاکستان کے محنت کش اورادارے بطور مثال پیش کرتے ہیں اور مزدور یونین کے لیے بھی یہ بات قابل فخر ہے کہ ہم نے ہمیشہ رنگ،نسل،مذہب اور ذات پات سے بالاترہوکر بلاتفریق اپنے ملازمین کی خدمت کی اور جب تک زندگی نے ساتھ دیااپنی آخری سانس تک اپنے محنت کشوں کی خدمت کرتارہوں گا،تقریب کے اختتام پرسی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ کے عہدیداران کی طرف سے مزدوروں کے لیے گراں قدرخدمات کے اعتراف میں قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کو شیلڈپیش کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com