LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر

تنگوانی : ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار.الیکشن کمیشن آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع کشمور کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 ہے ۔ اس لئے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کندہ کوٹ سے رابطہ کریں۔ اس ضمن میں خاص طور پر خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں اور اس کے لیئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے پڑتال کرلیں اور اگر کسی قسم کی معلومات درکار ہو ں تو دفتری فون نمبر 0722921620 پررابطہ کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ آپ کی معاونت کے لئے موجود ہے۔ مزید یہ کہ اندراج و منتقلی فارم نمبر 21، اور درستگی کے لیے فارم نمبر 23 کے فارم مفت حاصل کریں۔ ووٹ کے اندراج وغیرہ شناختی کارڈ پر موجو د پتہ ہی کے مطابق درج  کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com