کندھ کوٹ ضلع بھر میں بد امنی عروج پر پہنچ گیا آئی روز ڈکیتی لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
تنگوانی ( ) کندھ کوٹ ضلع بھر میں بد امنی عروج پر پہنچ گیا آئی روز ڈکیتی لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے پولیس نے آنکھیں نہیں کھولیں ۔ ضلع بدامنی کی لپیٹ میں ہر طرف ڈاکو راج تنگوانی کی ڈیرہ سرکی پولیس تھانے کے حد گاؤں فیض محمد بروہی میں سینئر صحافی عبداللہ بروہی کے اوطاق سے نامعلوم چور پچیس لاکھ مالیت کے چانول کے بیج چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔ تاہم اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے تو حد کر دیا اور آنے سے انکار کر دیا جبکہ ایسی شکایت ایس ایس پی عرفان علی سموں سے کرنے کے بعد پولیس بلآخر موقع واردات پر پہنچا جبکہ کھوجی کتوں کے ذریعے چوروں کے پیروں کی نشاندگی کی گئی ۔ دوسری جانب سے صحافی کے بیٹھک سے ہونے والے چوری کی واردات کے خلاف ضلع بھر کے صحافیوں میں سخت غم وغصہ پھیل گیا ہے سوشل میڈیا پر صحافیوں نے شہریوں نے واردات میں ملوث چوروں کو جلد گرفتار کر کے ہونی والی چوری واپس کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ دوسری جانب عبداللہ بروھی واقعے کے بابت بتاتے ہوئے بتایا کہ میری اوطاق پر ہونے والی چوری سازش کے تحت مجھے نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میری ہونے والی چوری میں وہ لوگ شامل ہیں جو میرے حق سچ لکھنے سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے چائے مجھے کتنی بھی تکلیف برداشت کرنی پڑے لیکن میں حق سچ کے راستے سے کبھی نہیں ہٹوں گا دوسرے جانب صحافیوں حبیب اللہ بہلکانی نور حسن سبزوئی قدرت اللہ بنگوار خادم حسین ۔ پیر بخش نوناری اور دیگر صحافیوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہونے والی چوری کو واپس کرکے چوروں کو ظاہر کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ڈیرہ سرکی کے خلاف کارروائی کر کے صحافیوں کو انصاف دلایا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔