وزیر اعلی محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر نے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں:لاہورپریس کلب
پریس ریلیز
لاہور پریس کلب اورنیشنل پریس کلب اسلام آبادکی جانب سے پنجاب کے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈکے قیام کاخیر مقدم
محسن نقوی اور عامر میر کے جذبے کو سراہتے ہیں، مستحق صحافیوں کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی:نیشنل پریس کلب اسلام آباد
لاہور19جون:لاہور پریس کلب اورنیشنل پریس کلب اسلام آبادنے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے صحافیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے مختص کرنے کے اقدام کو احسن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کے قیام سے صوبہ بھر کے صحافیوں کے مالی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں بھر پور مدد ملے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ،، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے حکومت کے اس اقدام کو قابل قدر قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے ماضی کی تمام حکومتوں سے مطالبہ کرتا رہا ہے مگر موجودہ نگران حکومت نے خصوصی دلچسپی لیکر صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور امید ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل میں اسی طرح اپنا بھر پور کردارادا کرتی رہے گی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدرا نور رضا،سیکرٹری خلیل راجہ،فنانس سیکرٹری نیئر علی اور دیگر عہدیداران نے حکومت پنجاب کی جانب سے صحافیوں اور میڈیاور کرز کیلئے ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کے لئے انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اس فنڈ کا قیام نہایت احسن اور قابل ستائش اقدام ہے کیونکہ اس سے غریب اور مستحق صحافیوں اور میڈ یا ورکرز کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وقت کی ضرورت تھا جسے وزیر اعلی اور وزیر اطلاعات نے محسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے صحافیوں کا درد محسوس کیا ہے۔ صدر نیشنل پریس کلب اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات پنجاب کا ملک بھر کے میڈ یا ورکرز کی جانب سے شکر یہ ادا کیا۔
Press Release 19-6-2023