چیئرمین پی ٹی آئی نے بلوچستان میں قتل کے مقدمہ میں نامزدگی چیلنج کردی
بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ،چیئرمین تحریک انصاف نے بلوچستان میں قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ۔
درخواست میں ایف ائی آر کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے
موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،
مرکزی ملزم کی گرفتاری،ٹھوس شواہد کے بغیر سابقہ وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا،
بلوچستان ہائیکورٹ فیصلے خلاف اپیل وکیل لطیف کھوسہ کے زریعے دائر کی
بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی
کوئٹہ میں شہید جمیل کاکڑ قتل میں چیئرمین تحریک انصاف کو نامزد کیا گیا ہے
انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری قانون کے برخلاف ہے