LOADING

Type to search

کرائم نیوز

پشاور بی آر ٹی بس ٹریک پر مرسیڈیز کار دوڑانے اور گارڈ کو فائرنگ سے ذخمی کرنے والا شخص پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کی کار بھی قبضہ میں لے لی گئی پشاور

(اردو ٹائمز)

علی الصبح کالے رنگ کی مرسیڈیز کار میں سوار نامعلوم شخص نے کار کو بی آر ٹی بس کے چمکنی ٹریک پر ڈال دیا جہاں ٹول پلازہ پر تعینات عملہ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے پستول دکھا کر انہیں ڈرایا اور گاڑی ٹریک پر لے گیا جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور ٹریک کے درمیان میں سکیورٹی موبائل وین کھڑی کر کے اسے روکا لیکن کار سوار نے پستول سے فائرنگ کر کے اہلکار کو زخمی کیا اور فرار ہو گیا

 

جس پر پشاور پولیس نے اس کا پیچھا کر کے اسے کار سمیت گرفتار کر لیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر اعلی افسران نے نوٹس لے رکھا تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com