وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ ایونیو منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہبازشریف نے مارگلہ ایونیو منصوبے کاافتتاح کردیا اور کہا کہ مارگلہ ایونیو سے سری نگرہائی وے پر ٹریفک کے بہاؤمیں بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مارگلہ ایونیو منصوبے کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ایونیومنصوبے کےافتتاح پر مبارکبادپیش کرتاہوں،مارگلہ ایونیو سے سری نگرہائی وے پر ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے سوئٹ ہوم کے بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ وینز عطیہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور سویٹ ہومز کے بچوں کیساتھ گھل مل گئے۔
وزیراعظم نے سویٹ ہومز کے بچوں کو مستقبل کیلئے مشورے دیئے اور کہا سویٹ ہوم بچوں کےلئےبہترین ادارہ ہے۔
شہبازشریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں سوئٹ ہوم کے بچوں کیلئے چار ٹرانسپورٹ وینزبھی عطیہ کیں