پی ٹی آئی صدر کی درخواست پر جسٹس محمد وحید خان نے سماعت کی۔ پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میرے موکل وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، وہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں جنہیں ان کے گھر والوں سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا۔
وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق بی کلاس جیل میں رکھا جانا چاہیے، جیل حکام کو بی کلاس جیل میں رکھنے کا حکم دیں۔
سرکاری وکیل نے جواب میں کہا کہ پرویز الہٰی کو بی کلاس میں رکھا گیا ہے اور انہیں جیل میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست نمٹا دی۔