LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پشاور (اردو ٹائمز) دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ تھانہ ارمڑ کی حدود اوچ شمشتو نہر کی اراضیات میں بھاری مقدار میں بارودی مواد موجود ہے

جس پر ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان نے بی ڈی ایس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر انتہائی مہارت کے ساتھ بارودی مواد اور بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا

بی ڈی یو کے مطابق 32 عدد اینٹی پرسنل مائینز اور 6 کلوگرام بارودی پولیس افسران کی موجودگی میں ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا

واقعہ سے متعلق مراسلحہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا، جہاں پر مقدمہ درج کرکے انٹیلی جنس بیسڈ پر مزید جامع تفتیش کا دائرہ وسیع کردیاگیا ہے

اسی طرح مختلف ملحقہ علاقوں میں پولیس کے بھاری نفری اور دیگر یونٹس کے ہمراہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

ناکارہ بنائے گئے بھاری مقدار میں بارودی مواد کسی بھی وقت دہشت گردی کی غرض سے استعمال ہونے کا خدشہ تھا.”ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com