LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شاہدرہ ہسپتال کا دورہ،مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات،وزیراعلیٰ شدید برہم

دوائیاں نہ ڈرپ سیٹ، ڈسپرین نہ انجکشن، مریضوں کیلئے اسے سی بند، ڈاکٹرز رومز کے چالو، مریض بے حال، ڈیوٹی ڈاکٹرز غائب
نرسز کی بجائے مریض بچے کو تیمار دار خود نیبولائز کر رہا تھا، تیمارداروں نے نگران وزیراعلیٰ کو باہر سے خریدی ادویات کی رسیدیں دکھائیں
محسن نقوی کی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر ڈی ایم ایس کی سخت سرزنش، ڈاکٹر جاوید اکرم کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایت
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو بھی اگلے آرڈر تک شاہدرہ ہسپتال موجود رہنے کی ہدایت
لاہور20جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا۔ شاہدرہ ہسپتال میں دوائیاں تھیں نہ ڈرپ سیٹ، ڈسپرین نہ انجکشن، مریضوں کیلئے اسے سی بندجبکہ ڈاکٹرز رومز کے چالو تھے۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز بھی وارڈز سے غائب، نرسز کی بجائے مریض بچے کو تیمار دار خود نیبولائز کر رہا تھا۔ ایمرجنسی میں بھی دوائیاں باہر سے منگواتے ہیں اور اے سی چلتے ہی نہیں، مریضوں اور تیمارداروں نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

مریضوں کے تیمارداروں نے نگران وزیراعلیٰ کو باہر سے خریدی گئی ادویات کی رسیدیں بھی دکھائیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس کی سخت سرزنش کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، فارمیسی، سرجیکل وارڈ، بلڈ بنک سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وارڈز کے اے سی بند تھے اور مریض گرمی سے بے حال تھے۔ ڈی ایم ایس وزیراعلیٰ محسن نقوی کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکا۔ فارمیسی میں ضروری ادویات تک موجود نہ تھیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں اے سی بند رکھنا زیادتی ہے۔شاہدرہ ہسپتال میں صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اور اس صورتحال کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کو فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل بھی شاہدرہ ہسپتال آ کر صورتحال کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اگلے احکامات تک شاہدرہ ہسپتال میں ہی موجود رہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف وارڈز اور شعبوں کے معائنے کے دوران مریضوں اور تیمارداروں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے علاج معالجے کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر بھی ہمراہ تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *