استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز،ریجنل کمیٹیوں کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا،سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عامر کیانی نے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کردیا عامر کیانی نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کیا ریجنل کمیٹی 10 دن کے اندر اپنے اپنے ڈویثرن میں سیکرٹری جنرل کی مشاورت سے ضلعی باڈی کے نام تجویز کرے گی،ریجنل کمیٹیاں ضلعی باڈی کی تشکیل کے عمل تک اپنے اپنے متعلقہ ڈویژن و اضلاع میں پارٹی کے سیاسی امور دیکھیں گی ۔
لاہور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر مرار راس، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، میاں جلیل شرق پوری، رائے اسلم کھرل، چوہدری امین شامل گوجرانولہ ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں رانا نذیر، چوہدری اخلاق، سعید الحسن شاہ، مامون تارڑ شامل فیصل آباد ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر الدین، چوہدری علی اختر، کاشف اشفاق، شیخ یعقوب شامل، ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں نعمان لنگڑیال ، نوریز شکور،محمد شاہ کھگہ، دیوان اخلاق ، دیوان عظمت,مہر ارشاد کاٹھیا شامل ہیں۔
ڈی جی خان ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں عبدالحئی دستی، نیاز گشگوری، رفاقت گیلانی ، سردار قیصر مگسی شامل ، بہاولپور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سید مبین عالم، تحسین گردیزی شامل راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں راجہ یاور ، فیاض الحسن چوہان، شیخ طارق شامل ہیں۔