LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے تاجر برادری کے وفدکی ملاقات، پنجاب کے پہلے 4ماہ کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

نگران وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنر کو مال روڈ پر جلسے و جلوس پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
بادامی باغ روڈ ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کاحکم،ملتان روڈ پر ٹریفک کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائینگے
مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنانیکی تجویز سے اتفاق، کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام کو اراضی کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت
ترقیاتی منصوبوں کی وقت سے قبل تکمیل کیلئے آپکی کاوشوں کو سراہتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے آپکی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں:تاجر رہنما
لاہور20جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے تاجر برادری کے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر رہنماؤں نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پنجاب کے پہلے 4ماہ کے لئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مال روڈ پر جلسے وجلوس پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور مال روڈ پر جلسے و جلوس پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ محسن نقوی نے بادامی باغ روڈ ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کاحکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں گاڑیوں کے رجسٹریشن سسٹم کو اسلام آباد کی طرز پر بہتر بنانے کیلئے فوری اصلاحات لائی جائیں گی۔ملتان روڈ پر ٹریفک کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر سولر سسٹم کی فراہمی کی تجویز کاجائزہ لیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کوگلبرگ میں مارکیٹس کی روڈز کی تعمیر ومرمت اور سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام کوبڑی مارکیٹوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ تاجر رہنماؤں نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب کے محسن ہیں۔آپ کی قیادت میں پنجا ب حکومت نے ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی وقت سے قبل تکمیل کے لئے آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفر علی ناصر، عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تاجر برادری کے نمائندہ وفد میں مجاہد مقصود، بابر محمود، خالد پرویز، شاہد نذیر، اشرف بھٹی، میاں طارق فیروز، ملک خالد، سردار اظہر سلطان، سہیل محمود بٹ، خلیل عبیر، ملک زمان نصیب، ابو ذر غفاری گوہر، سہیل سرفراز منج، احمد نواز، جاوید بھٹی، جمشید کھوکھر، شہزادہ سلیم، سید عظمت علی، محمد عدیل، سمیر شاہ، عبدالرزاق ببر اور دیگر شامل تھے۔
٭٭٭

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com