تنگوانی این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ کا قیام
تنگوانی این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ کا قیام ۔ افتتاحی تقریب منعقد جبکہ قلب امراض کیلئے جلد سروس مہیا کرنے کے لیے این آئی سی وی ڈی کشمور میں چیسٹ پین یونٹ قائم کیا گیا افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سکھر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر جاوید سیال نے ربن کاٹ کر یونٹ کا افتتاح کیا ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیسٹ پین یونٹ کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو امراض قلب کے حوالے سے جلد صحت کی سہولتیں ملیں گی ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر بابولال نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صحت کے حوالے سے کشمور میں اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر بابو لال نے خطاب کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی سابقہ ضلع ناظم سردار سلیم جان مزاری این آئی سی وی ڈی کے سی ای او ڈاکٹر سہیل کنیز ۔ شبیر بلال نسیم کلیم میمن اور ٹیم میں شرکت کی