LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

تنگوانی کچے کے علاقے 219 پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤںکا حملہ

تنگوانی کچے کے علاقے 219 پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے اس لوٹنے کے بعد انہیں اغوا کرکے کی طرف لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچا جبکہ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ دورانے آپریشن پولیس نے ڈاکو کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی جب کہ ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل کردی

جس میں ڈاکوؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس نے ڈاکو کے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں چھوڑا جائے نہیں تو وہ پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچائیں گے جبکہ مغوی پولیس اہلکاروں نے اپنے بالا افسران سے اپیل کیا کہ وہ ڈاکوں کے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیں تاکہ ہماری زندگیاں بچ سکیں ۔ ڈاکوؤں امداد بھیو گینگ نے پولیس کو الٹی میٹم دیا کے انھوں نے اگر ڈاکوں کے بندوں کو نہیں چھوڑا تو وہ پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے سڑک کے کنارے پھینک دیں گے اور دیگر کارروائیاں کریں گے ۔ ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس عملداروں میں پولیس کانسٹیبل الیاس بھٹو لیاقت بھیو پولیس کانسٹیبل میرھزار نندوانی شامل ہیں جنہیں ڈاکوؤں نے اغوا کر کے ان کے اسلحہ بھی لوٹ لیے ہیں تاہم ابھی تک پولیس اہلکار بازیاب نہیں ہوسکے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com