LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے پر اظہار افسوس

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافیکے معاملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہیکہ پی اے سی کی حیثیت سے اس پر افسوس کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ججز زیادہ پیسے لے رہے ہیں تو وہ بھی کم کریں۔مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ جہاں بھی پیسے کا نقصان ہو، پی اے سی کاکام ہے اس پربحث کرے اور روکنے کی کوشش کرے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کل اس معاملے پرکافی شرمندگی ہوئی،کافی ممبرز کو یہ بل دکھایا نہیں گیا، ان سے دستخط لے لیے گئے، سفرپر سینیٹ ممبرز کے لیے صرف 20 روپے کلومیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، باقی ساری چیزیں چیئرمین سینیٹ کے لیے تھیں۔ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کے لیے12 سرکاری ملازمین کی سہولت بل میں شامل کی گئی ہے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کو فلائٹ نہیں ملتی تو چارٹرڈ طیارہ کراسکتے ہیں، ایوان میں معاملہ آئے تو اس کے خلاف ووٹ دیں اور بل مسترد کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور الانسز میں اضافے کا الگ قانون منظور کیا ہے۔ سینیٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور الانسز میں اضافے کا الگ قانون منظور کیا،فوٹو: فائل
سینیٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور الانسز میں اضافے کا الگ قانون منظور کیا،فوٹو: فائل
بل کے مطابق چیئرمین سینٹ کے آفس الانس کو 6 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا، گھر کاکرایہ ایک لاکھ تین ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کے لیے ایک بار کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دییگئے جب کہ بیرون ملک سفر پر چیئرمین کو ڈپٹی ہیڈ آف اسٹیٹ یا نائب صدر کا پروٹوکول ملے گا۔جہاز سے سفر کرنے پر حکومت، فوج ، فلائنگ کلب یا چارٹرڈ سروس کا جہاز، ہیلی کاپٹر ریکوزیشن کیا جاسکیگا، چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر پر کمرشل فلائٹ پر اپنیگھر کا ایک فرد یا ریکوزیشنڈ جہاز پر چار افراد کو ساتھ لے جاسکیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com