LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

علآمہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ملک بھر میں ( اے آئی او یو) سوئفٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصل

اسلام آباد; علآمہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں ( اے آئی او یو) سوئفٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سوئفٹ سنٹرز جاری اور نئے طلباء کو ڈیجیٹل /آن لائن داخلہ اور اسکے متعلقہ معلومات اور سہولیات فراہم کریں گے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہدایت پر یہ سوئفٹ سنٹرز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ہونگے اور اپنےعلاقہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساٹھ ملکر تعلیمی خدمات کو فروغ اور طلباء کے لئے ڈیجیٹل سہولت سنٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے ان سنٹرز کو کرنے کے لئے ڈیجیٹل سہولیات کے حامل کاروباری افراد سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں. جس میں سوئفٹ سنٹر کے قیام کے لئے ضروری شرائط اور طریقہ کار کےتحت آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جولائی 2023 مقرر ھےاس سلسلہ میں تمام معلومات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ swift@aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں.ایک گفتگو میں وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے پرائیویٹ پارٹنر شپ سے سہولت سنٹر کھولنے اورمینول نظام کو ڈیجیٹل کرکے جدید نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی بدولت طلباء وطالبات کے مسائل کافوری ازالہ ممکن ہو سکے گا۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف معیاری تعلیم کے تحت عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ درجہ بندی، امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلی جب کہ دنیا بھر کی جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مینوئل سے ڈیجٹلائزیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا، خاص طور پر ان طلباء و طالبات کے لیے جو کہ دور درازدیہاتی علاقوں میں رہتے ہیں یونیورسٹی طلباء وطالبات کو آسان اور سستی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے ۔فاصلاتی نظام تعلیم میں بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کوئی ثانی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی بڑی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے معمولی فیس میں میٹرک سے پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں اور محنتی ٹیوٹر کی بدولت ہی یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافہ ہوا جو باعث فخر ہے۔ یاد رہےکہ عالمی درجہ بندی کے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر آگئی، اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی 66 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میں سے پہلے نمبر پر رہی۔ درجہ بندی کے تحت دنیا بھر کی 1304 جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔اوپن یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا کی پہلی 25 جامعات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈی جی آر ایس ڈاکٹر ملک توقیراحمد خان نے ریجنل آفس فیصل آباد کا دورہ کیا انہوں نے سٹاف و ٹیوٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تفصیلی میٹنگ کی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلرنے سٹاف کو تاکید کی کہ طالب علموں کی رہنمائی اور انہیں درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے مشینری جذبے سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وائس چانسلر نے سٹاف اور ٹیوٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محموداورڈی جی آر ایس ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے ریجنل آفس کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com