LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، علاج معالجے کی سہولتو ں کا جائزہ

مختلف وارڈز کے اے سی بند، ایکسرے،دیگر ٹیسٹ اور چیک اپ کے لئے کئی کئی گھنٹے انتظار،بعض ڈاکٹرز غائب، مریض خوار
عملے کی مٹھی گرم پر فوری ہر کام، راہداریوں میں سٹریچر پر علاج، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،محسن نقوی شدید برہم
ایم ایس اور انتظامیہ کی سرزنش،جس ہسپتال جاتا ہوں،یہی حالات نظر آتے ہیں،معیاری اور فوری علاج مریض کا حق ہے
ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صورتحال کو بہتر بنایا جائے:محسن نقوی
لاہور21 جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتو ں کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کے بارے میں شکایات کے انبار لگا دیئے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے دوران مختلف وارڈز کے اے سی بند تھے۔ مریض ایکسرے،دیگر ٹیسٹ اور چیک اپ کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار میں کھڑے تھے۔ وارڈز میں بعض ڈیوٹی ڈاکٹرز غائب تھے اور مریض علاج معالجے کیلئے خوار ہو رہے تھے جبکہ ہسپتال کی راہداریوں میں سٹریچر پر مریضوں کا علاج بھی کیا جا رہا تھا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بتایا کہ عملے کی مٹھی گرم کرنے پر فوری ہر کام ہو جاتا ہے۔ ہسپتال میں ادویات کی قلت ہے اور ہم باہر سے ادویات منگوانے پر مجبور ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی خراب صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ڈاکٹرز اور عملے کے مریضوں کے ساتھ رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ جس ہسپتال جاتا ہوں،یہی حالات نظر آتے ہیں۔معیاری اور فوری طبی سہولتیں ملنا مریض کا حق ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com