نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا رائیونڈ میں مبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، گرفتار ملزم کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم
لاہور21جون: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رائے ونڈ میں مبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے -نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-محسن نقوی نے کہا کہ گھناونے جرم میں ملوث ملز م کسی رعایت کا مسحق نہیں -محسن نقوی نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے اورانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-
٭٭٭