ان لینڈ ریونیونے ٹیکس ہدف مقررہ تاریخ سے قبل حاصل کرلیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 23-2022 کیلیے ان لینڈ ریونیو کی مد میں مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقررہ تاریخ سے 10 روز قبل ہی حاصل کر لیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروسز نے گزشتہ سال21 جون تک 3026 ارب روپے کا انکم ٹیکس حاصل کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال 21 جون کو انکم ٹیکس کی مد میں 3035 ارب روپے سے زائد کے محصولات وصول کرلیے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو کی مد میں ٹیکس کی وصولی میں 41 فیصد کی شرح سے تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔