LOADING

Type to search

سپورٹس

ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ’’ناانصافی‘‘ قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چئیرمین شپ کے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ناانصافی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا  کہ ہم نے پہلے دن سے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا تھا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) تو پورا ایونٹ یہیں ہوناچاہیے، اہم میچز باہر اور نیپال جیسی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں گے، ہائبرڈ ماڈل ہمارے ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال طے پانے والے معاملات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، بطور چیئرمین ذمہ داری سنبھالنے  کے بعد صورتحال کا جائزہ لوں گا، فیصلوں میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com