LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن:ای سی پی میں اجلاس،وزات داخلہ کی التواء کی درخواست

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں التوا کی درخواست کردی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہونے سے عام انتخابات پر اثر پڑے گا اور پیچیدگی ہوگی، نوازشریف عام انتخابات سے پہلے وطن آئیں گے اور انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدرارت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات اورجنرل الیکشن کے معاملات زیرغورآئے۔ذرائع کے مطابق شرکا کو شہرِ اقتدار کی نئی حلقہ بندیوں متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ملک میں انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جاچکا ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ایسے وقت میں بلدیاتی انتخابات جنرل الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف آندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آیں گے اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، مختلف مسائل پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اپنا اپنا نکتہ نظر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com