LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ملٹری ٹرائل کیخلاف اس 7 رکنی بینچ کا فیصلہ بھی کوئی نہیں مانے گا: عرفان قادر

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بینچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔ عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ہے، نامزد چیف جسٹس نے کہا بینچ ہی غیر قانونی ہے، اس بینچ کا جو بھی فیصلہ ہو گا غیر قانونی ہو گا، اس بینچ کا جو فیصلہ آئے گا اسے اگنور کر دیں گے، فیصلہ اگنور کرنے پر ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے مزید کہا ہے کہ چودہ مئی کے فیصلے والے دن ہی کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہو گا، چودہ مئی والا فیصلہ ہی غلط تھا، اسی بینچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی، کوئی فیصلہ نہیں مانے گا، حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں، موجودہ چیف جسٹس ڈیفیکٹو چیزیں کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com