LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ملکی زرمبادلہ ذخائر 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 51 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق 16 جون کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہو کر 3 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل قرض کی 30 کروڑ ڈالر کی قسط رواں ہفتے موصول ہوئی۔ رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com