توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی دوسری بار طلبی پر بھی نیب پیش نہ ہوئے
توشہ خانہ کے تحائف ذاتی فائدے کیلئے بیچنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دوسری بار طلبی پر بھی نیب پیش نہ ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری جواب نیب کو بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث نیب آنا ممکن نہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پہلے نوٹس پر بھی 4 جولائی کو پیشی پر رضامندی دکھائی تھی، پہلے جواب میں الزامات کو رد کر چکا ہوں، سابق جواب میں نیب کا دائرہ اختیار بھی چیلنج کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی