کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا
لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بشری بی بیٰ کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔