توشہ خانہ کیس، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ ایشو صرف 120 دن والا ہے، اس کو دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈی جی خان کرپشن کیس اور ساہیوال میں سڑک تعمیر کرپشن کیس میں ضمانتیں 26 جون تک منظور کرلیں۔
عدالت عالیہ نے پچاس پچاس ہزار کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور پراسیکیوشن کو 26 جون کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔