LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

میثاق معیشت کیلئے تیار،ن لیگ کو دھوکہ نہیں دوں گا:آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے دھوکا نہیں دیا، میں ن لیگ کو دھوکا نہیں دوں گا۔ اپٹما اجلاس میں خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان گولڈن باسکٹ ہے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، میں نے برآمدات یورپ تک لے جانے کی کوشش کی، بنگلہ دیش کو بھارت کی پراکسی ہونے کا فائدہ ملتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں میثاق جمہوریت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔اپٹما اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، چارٹر آف اکانومی کرلیں، اس پر دستخطوں کے لیے تیارہوں، ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستانی بیرونی ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جھل مگسی میں کپاس کاشت کرانا چاہتے ہیں، پاکستان قدرتی طور پر اپنی مثال آپ ہے، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com