شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی 10جولائی تک توسیع کردی گئی۔
شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ ہو گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج نے ابھی چارج نہیں لیا۔
مقدمہ میں شاہ محمود قریشی پر ہنگامہ آرائی میں ایما کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔