نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں تیل دار فصلوں کی کاشت بڑھانے کیلئے تجاویز کاجائزہ
امپورٹ بل کم کرنے کیلئے کینولہ، سن فلاور او ردیگر تیل دار فصلوں کیلئے زیر کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپورمہم چلانے کا فیصلہ
صوبہ بھر میں جعلی او رملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم
کمشنرمتعلقہ ڈویژن میں جعلی پیسٹی سائیڈز کے خلاف جاری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے
گندم کے زیر کاشت رقبے کی بجائے پیداوار بڑھانے کی موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق
گندم،کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی مشینری پرمزید سبسڈی کی تجویز
پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی ماہرین کا ڈرل مشین کے ذریعے فصلوں کی کاشت پر اتفاق
صوبہ میں آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ مینجمنٹ پروگرام کے آغاز کافیصلہ
پنجاب بھر میں فارمرزکا ڈیٹا بیس اسی ماہ مکمل کرلیاجائے گا
کاٹن کمپین ایڈوائزری سروس کیلئے صوبہ بھر میں تقریباً 2ہزار انٹرنی زرعی گریجوایٹس کی سروسز لی جائیں گی۔بریفنگ
سپارکوکی معاونت سے کپاس کی فصل کے سٹیلائٹ امیج حاصل کئے جائیں گے۔بریفنگ
صوبہ بھر میں کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بریفنگ
کاٹن کی پیداوار کاہدف ہر صورت حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھرپو رکاوشیں کرنا ہوں گی۔ محسن نقوی
مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر زرعی ترجیحات کا تعین ضروری ہے۔ محسن نقوی
اچھی فصل کیلئے بیج کا اچھا ہونا او ردرست مقدار میں کاشت ضروری ہے۔ زرعی ماہرین
ڈی جی سٹرٹیجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر، نگران وزیر ایس ایم تنویر،معروف بزنس مین گوہر اعجاز،فوادمختار،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری زراعت اور ز رعی ماہرین کی اجلاس میں شرکت
آئل سیڈ سے متعلق ماہرین کی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت