بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پیپلز پارٹی کسی صورت نرمی اختیار نہیں رکھے گا
جن جن لوگوں کے ثبوت موجود ہیں ان کو قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی
سب سے بڑی زمہ داری مجرموں کو سزا دینا عدلیہ کی ہے
عدلیہ نے جو جو شرم ناک کام کئے اس سے شرم سے سر جھک جاتے ہیں
عدلیہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا تھا
پاکستان کی جمہوری اور سیاسی استحکام میں خلل ڈالنے کا کسی ادارے کو حق نہیں
اگر آج 9 مئی کے زمہ داروں کو سزا نہیں دی گئ تو سب آئندہ اسی ڈگر پر چلیں گے
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص سیکورٹی اداروں پر حملہ کروا کر ٹیوٹر اور سوشل میڈیا کا استعمال کررہا ہے
اگر ایسا کوئی امریکہ یا برطانیہ میں کرتا تو وہاں ایسے شخص کا کیا حال ہوتا سب جانتے ہیں
ہمیں اپنے گھر کا سوچنا ہوگا نا کہ کسی دوسرے کی فکر کریں
صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں پاکستان ایک امیر ملک ہے