تنگوانی (اردو ٹائمز ) : :کندھ کوٹ مغویوں کی ایک اور وڈیو وائرل
تنگوانی کندھ کوٹ مغویوں کی ایک اور وڈیو وائرل کر دیا ہے ایک ماہ قبل کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے ملازمین کو ڈاکوں نے اغوا کیا تھا جبکہ مغویوں میں مظھر ، شفیق اور جمشید شامل ہیں ۔ جبکہ سچل اینڈ کو کمپنی میں کام کرتے تھے ۔ وائرل وڈیو میں تینوں مغویوں کو زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں بٹھایا ہوا ہے ۔ ویڈیو میں مغوی کہہ رہے ہیں کہ ڈاکووں نے ہمیں بھوک پیاس میں باندھ رکھا ہے . جبکہ ڈاکو ہر ایک مغوی کے آزادی کا 20 لاکھ تاوان طلب کر رہے ہیں ،
وڈیو میں مغوی کمپنی والوں سے آزادی کی التجائیں کر رہے ہیں جبکہ وائرل وڈیو میں ڈاکوں مغویوں کو مارپیٹ کر رہے ہیں جبکہ پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی ۔ واضع رہے کہ ان تینوں ملازمین کے اغوا ہونے کے بعد سچل کمپنی نے کندھ کوٹ گھوٹکی پل کا میگا پراجیکٹ کام بند کردیا ہے