اسلام آباد (اردو ٹائمز ) : سی ڈی اے پلاننگ ونگ ، دو ڈائریکٹرز کی پرموشنزکر دی گئیں،نوٹیفکیشن جاری
سی ڈی اے پلاننگ ونگ ، دو ڈائریکٹرز کی پرموشنزکر دی گئیں،نوٹی فیکشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ فراز ملک کو گریڈ 18سے ڈائریکٹر پلاننگ گریڈ 19میں پرموٹ کر دیا ہے۔مذکورہ افسر گریڈ 19میں ایک سال کا پروبیشن کا دورانیہ مکمل کریں گے،ان کی رپورٹ ایک سال مکمل ہونے سے 15دن کے اندر ایچ آر کو جمع کروائی جائے گی۔اسی طرح چیئر مین سی ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ارشد چوہان کی پرموشن کا کیس بھی منظور کر لیا ہے۔انہیں گریڈ 18سے گریڈ 19میں ڈائریکٹر پلاننگ کی پوسٹ پر پرموٹ کیا گیا ہے۔ان کی پروبیشن کا دورانیہ بھی ایک سال مقرر کیا گیا ہے