LOADING

Type to search

بین الاقوامی قومی قومی خبریں

سری نگر (اردو ٹائمز ) : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے ایک علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے اپنی روایتی جارحیت پسندی اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

شہید نوجوان مقامی کالج کا طالب علم تھا تاہم کٹھ پتلی بھارت نواز حکومت نے طالب علم کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی کوشش کی۔شہید نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com