اسلام آباد (اردو ٹائمز) : سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی کاوشوں سے پی ایم پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے 393کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دی
)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی کاوشوں سے پی ایم پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے 393کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا جس کے باقاعدہ آفس آرڈرشعبہ ایچ آرنے جاری کر دیے گئے جس کے بعد ادارے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام ملازمین مرکزی یونین آفس میں جمع ہو گئے اور اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہماری مستقلی صرف اور صرف سی ڈی اے مزدور یونین کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے جس پر ہم اپنے محبوب قائد چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر)نورالامین مینگل،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ڈی جی ایچ آر ڈی قیصر خان خٹک اوردیگر افسران کے بے حد مشکور ہیں،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج الحمد اللہ ملازمین سے کیا گیا ایک اوروعدہ پایا تکمیل ہو چکا اور بلاشبہ آج 393ملازمین کے گھروں میں خوشیاں دوبالا ہو گئیں،اس موقع پر انھوں نے مستقل ہونے والے ملازمین کو تلقین کی کہ وہ پہلے سے بڑھ کربہتراندازمیں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکے۔