LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) : ضلعی انتظامیہ کی غفلت، راولپنڈی شہرو کینٹ میں جابجا غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم- ٹریفک گھنٹوں جام، جانوروں کے فضلہ سے گندگی کے ڈھیر، گاربیج بیگ کی عدم تقسیم پر شہریوں کا احتجاج

نگران وزیراعلی پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منتخب کردہ مقامات پر مویشی منڈی کے قیام کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات جاری کی تھیں کے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی تاہم ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر کینٹ بورڈ حکام، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور پولیس عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گائے اور بکروں کی غیر قانونی منڈیاں دکھائی دیتی رہی جبکہ بکروں کو ریوڑ کی شکل میں مصروف شاہراہوں پر بھی فروخت کیلئے لایا جاتا رہا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پیدا ہوا اور مختلف سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منتخب کردہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ مختلف علاقوں ڈھوک سیداں کینٹ شیل گراؤنڈ، چکری روڈ، دھمیال روڈ، گرجا روڈ اور گردو نواح میں سڑک کے کنارے قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم رہیں۔ جہاں پر خریداروں کا ہجوم رہا جبکہ مصروف شاہراہوں، چوک اور مین سڑکوں پر بیوپاری بکروں کے ریوڑ کے ساتھ کھڑے دکھائی رہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی رہی اور گندگی کے مزید ڈھیر لگ گئے۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود غیر قانونی مویشی منڈی میں لائے جانیوالے جانور بغیر کسی ویکسی نیشن کے لائے جاتے رہے۔ اشرف کالونی کے مکینوں نے بتایا کہ گندگی اور اوجری ڈالنے کیلئے عوام کو گاربیج بیگ بھی تقسیم نہیں کئے گئے، لاکھوں بیگ گھر گھر تقسیم کرنے کے تمام تر دعوے غلط نکلے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com