LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

لاہور(اردو ٹائمز) : سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی نے کروائی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل

سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی نے کروائی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل

کرائےکے شوٹر نے اس کےبعد سابق وفاقی وزیر،معروف قانون دان اعتراز احسن کے گھرپر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نےاپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر پرفائرنگ کی گھتی سلجھ گئی ہے۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر سمن آباد ،بسطامی روڈ کے رہائشی محسن عرف لمبا کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم محسن نے انکشاف اور اعتراف کیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کاشف کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ زبیر خان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کے لیے ساتھ بھجوایا، جس نے غازی چوک کے قریب ڈی ایچ اے میں انہیں لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔ملزم کا زبیر خان نیازی سے دس لاکھ روپے معاوضہ طے ہوا تھا اورملزم ایک لاکھ روپے رقم ایڈوانس وصول کر چکاتھا۔ ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس کا جلسے، جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہواتھا۔ملزم کے مطابق اس نے اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com