LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

تنگوانی(اردو ٹائمز) : جیکب آباد کے محکمہ صحت کے جون میں ایک کروڑ 79لاکھ کے متفرقہ اخراجات،71لاکھ کی ادویات لیں اور سروس دینے والوں کے نام پر 67لاکھ نکالے گئے،سال میں 15کروڑ 49لاکھ خرچ،ادویات کی مد میں ایک کروڑ نکالےگئے

تنگوانی  جیکب آباد کے محکمہ صحت کے جون میں ایک کروڑ 79لاکھ کے متفرقہ اخراجات،71لاکھ کی ادویات لیں اور سروس دینے والوں کے نام پر 67لاکھ نکالے گئے،سال میں 15کروڑ 49لاکھ خرچ،ادویات کی مد میں ایک کروڑ نکالے ہیں تاکہ غریبوں کے پیسے لیپس نہ ہوجائیں،سروس رینڈرس کو 67لاکھ کی ادائیگی کا علم نہیں معلوم کرتا ہوں ادرس میں تو اتنے پیسے ہی نہیں:ڈی ایچ او تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جون کے مہینے میں سرکاری بجٹ کے صفایا کرنے کے لئے فرضی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے گئے صرف جون میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک کروڑ 79لاکھ کے متفرقہ اخراجات کئے گئے 71لاکھ 59ہزار کی ادویات لی گئیں اور سروس دینے والوں کو 67لاکھ 63ہزار کی ادائیگی کی گئی،4کروڑ 27لاکھ ضمنی بجٹ اور 3کروڑ 39لاکھ کی دوبارہ تخصیص کی گئی کل 15کروڑ 49لاکھ 86ہزار کے سال میں اخراجات کئے گئے،فرنیچر کی مد میں ایک لاکھ 55ہزار،مشینری دو لاکھ 24ہزار،ٹرانسپورٹ 4لاکح 42ہزار،2کروڑ 13لاکھ 74ہزار کی ادویات لی گئیں سروس دینے والوں کو ایک کروڑٹ 34لاکھ کی ادائیگی کی گئی یونیفارم کی مد میں 20ہزار،اخبار 17ہزار،چھپائی 46ہزار،اسٹیشنری 53ہزار نکالے گئے گاڑی 32لاکھ 28ہزار کا فیول پی گئی 5کروڑ سے زائد متفرقہ اخراجات کئے گئے اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر اسلم بھنگر سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میری تقرری سے پہلے ہی بجٹ نکال لی گئی تھی میں نے صرف ادویات کی مد میں ایک کروڑ 80لاکھ نکالے ہیں 70لاکھ نہیں تاکہ غریبوں کے پیسے لیپس نہ ہو جائیں اور وہ تباہ نہ ہو جائیں مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متفرقہ (ادرس)کی مد میں اتنے پیسے ہی نہیں،سروس دینے والوں کو 67لاکھ کی ادائیگی کا علم نہیں معلوم کرتاہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com