LOADING

Type to search

Articles قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) : عامرمیر ایک دبنگ وزیر

روئے زمین پر ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور(صرف)تیرے رب کی ذات جو نہایت عزت و اکرام والی ہے باقی رہ جائے گی۔ پھر تم(اے انسانو اور جنو!) اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ہر کوئی زمین و آسمان میں ہے اسی سے مانگتا ہے ہر روز اس کی نئی شان ہے پھر (انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے اے جنواور آدمیو! ہم جلد فارغ ہوکر تمہاری طرف متوجہ ہوں گے پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے اے جن و انس کے گروہو! اگر تم زمین و آسمان کے کناروں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ جاؤ مگر تم ایک خاص قوت و غلبہ کے بغیر بھاگ نہیں سکتے (جو تم کو حاصل نہیں) پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا مگر تم نہ اسے روک سکو گے اور نہ بدلہ لے سکوگے پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔ پھر جب آسمان پھٹے گا تو وہ چمڑہ کی طرح گلابی رنگ کا ہو جائے گا۔ پھر تم اپنے رب کی کون کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے سو اس دن کسی انسان اور جن سے گناہوں کے متعلق سوال نہ کیا جائے گا۔پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے گنہگار لوگ اپنے چہروں سے پہچان جائیں گے پھر انکو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔ پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔ کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ جہنم جس کی گنہگارتکذیب کیا کرتے تھے۔وہ آگ اور انتہائی کھولتے ہوئے پانی سے گھومتے پھریں گے۔ پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ پروردگار عالم کی انہی نعمتوں میں سے دنیا میں ایک نعمت عامر میر ایک دبنگ وزیر کی صورت میں شوبز اور صحافیوں کو پروردگارعالم کی طرف سے ملی ہے – عامر میر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے ماہر تعلیم پروفیسر وارث میر کے فرزند ارجمند ہیں جنہوں نے آمرانہ دور میں جمہوریت کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور اپنی انقلابی تحریروں سے ہمیشہ کلمہ حق کو بلند کیا –

 

انکے صاحبزادے عامر میر اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کلمہ حق کہنے اور انکی وصیت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان اور اسلام کی خدمت کے ساتھ ساتھ فن اور فنکاروں کی پزیرائی، صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے نا قابلِ فراموش کردار ادا کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کی نمائندگی اپنی مثال آپ ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اعلیٰ کارکردگی کو دیکھتے ہوۓ سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کے محکموں کی ذمہ داری آپکے کندہوں پر ڈال دی ہے – عامر میر کو اپنی وزرات اطلاعات وثقافت پنجاب میں ایک قابل اور فرض شناس انفارمیشن گروپ کے سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک جیسے آفیسر کی معاونت حاصل ہے جو آپکی سربراہی میں شعبہ اطلاعات وثقافت پنجاب سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – عامر میر شوبزکے تمام شعبوں اور صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے مثبت کوششیں کر رہے ہیں زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں – اسکی ایک زندہ مثال گزشتہ ہفتہ بارش کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں بارش کا پانی اکٹھا ہو گیا تھا جو کہ اپ نے اپنی زیر نگرانی پانی کو کلئیر کروایا اور اپنی مکمّل ذمہ داری نبھائی –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com