LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

کراچی (اردو ٹائمز): مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا، اور آج دن بھر ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخواکے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں رات کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور میں بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، قلات، خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیش تر اضلاع میں بھی آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں دن بھر موسم خشک رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com