LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز): بین المذاہب امن کمیٹی کا اجلاس

بین المذاہب امن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیرسید محمد علی واسطی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں بین المذاہب امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک امجد حسین علوی، رابطہ سیکرٹری چوہدری طارق محمود گجر،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،مولانا جہانگیرشاہ، مولانا عبدالرزاق سکندری، مولانا اشفاق، مولانا عزیز الرحمن، مولانا ایوب انصاری، مولانا اویس شاہ، علامہ اخترعباس، حاجی عبدالستار،پیرسید عادل گیلانی،مسیحی برادری سے چوہدری اشرف فرزند اور جمیل کھوکھر نے شرکت کی،اجلاس میں تمام شرکاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذاہب کے شعائرکی توہین کی اجازت نہیں دیتا، اس ناپاک جسارت سے ہمارے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،اسلام امن پسندی کا دین ہے لیکن اس امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور جو لوگ اس شرم ناک واقعے میں ملوث ہیں ان کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر قرارواقعی سزادی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com