LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز): پنجاب میں بزرگان دین کے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کا فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام کی منظوری دے دی

پہلے مرحلے میں ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریزؒ، قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ، پاکپتن میں بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ اور لاہو رمیں حضرت سید عزیزالدین پیر مکیؒ کے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع ہوگی

تمام مزارات کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا۔محسن نقوی

مزارات میں زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔محسن نقوی

لنگر خانوں کے ساتھ لائبریری۔ سرائے اور واش رومز سمیت دیگر ضروریات کو بہتر بنانے کی ہدایت

مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع سے متعلقہ امور فوری طے کرنے کی ہدایت

جتنی جلد ممکن ہوسکے، مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام پر کام کا آغاز کیا جائے۔محسن نقوی

داتا دربار کی توسیع کا کام بھی جلد شروع کرنے کی ہدایت

بی بی پاکدامن کے مزار کی تزئین وآرائش اور توسیع کے کام کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ کی اجلاس میں شرکت

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com