راولپنڈی(اردو ٹائمز) : انٹری رسید حاصل کرنے کے باوجود جناح پارک سے موٹر سائیکل چوری
انٹری رسید حاصل کرنے کے باوجود جناح پارک سے موٹر سائیکل چوری
پارک انتظامیہ کا ذمہ داری لینے سے یکسر انکار،شہری نے آر پی او،سی پی او سے مدد مانگ لی
جناح پارک کی پارکنگ سے موٹر سائیکل 125چوری ہونے کے باوجود پولیس اور پارک انتظامیہ کے عدم تعاون پر شہری نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مدد مانگ لی۔ عثمان اشرف نے تھانہ سول لائن پولیس کو بتایا کہ 2006ء ماڈل بلیک موٹر سائیکل نمبر آر ایل ایف 8141 پر جناح پارک گیا۔ جناح پارک انتظامیہ کی پارکنگ پرچی سیریل نمبر 40962 حاصل کرنے کے باوجود موٹر سائیکل چوری ہو گیا جبکہ پارک انتظامیہ کسی قسم کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ ون فائیو پر اطلاع دینے دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جس پر مجبوراً تھانہ سول لائن پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پارک انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر موٹر سائیکل غائب ہونا ممکن ہی نہیں جبکہ جناح پارک انتظامیہ نے باقاعدہ پرنٹڈ انٹری رسید بھی جاری کی ہوئی ہے۔ عثمان اشرف نے ریجنل پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر سے اپیل کی ہے کہ پارک انتظامیہ کی ملی بھگت پر ان کیخلاف کارروائی کر کے موٹر سائیکل برآمد کیاجائے