LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) : وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کا شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) شہر میں مختلف شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس پر شجرکاری کر رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے. اس ضمن میں بدھ کے روز عوامی آگاہی مہم واک کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے.

اسلام آباد:: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کا شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) شہر میں مختلف شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس پر شجرکاری کر رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے. اس ضمن میں بدھ کے روز عوامی آگاہی مہم واک کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے.

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شام 4 بجے تا 5 بجے ٹریل فائیو (5) مارگلہ ہلز، نیشنل پارک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف انواع کے مؤثر اور غیر مؤثر پودوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ مفید اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لئے مفید انواع کے پودے لگائے جائیں اور صحت کے لئے نقصان دہ پودوں کی افزائش میں کمی لائی جاسکے. آگاہی مہم واک میں نجی و سرکاری اداروں کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جارہا ہے تاکہ عوامی شعور کو بیدار کیا جاسکے جس سے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے سمیت گرین ایریاز کو بڑھانے اور نئے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے.

مزید برآں اس خصوصی واک میں شہریوں کو پودوں کی افادیت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی اور شہریوں سے بھی انکی قمیتی رائے حاصل کی جائے گی جس کی روشنی میں اسلام آباد شہر میں مزید پودے اور درخت لگائے جائیں گے جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہوں تاکہ ہر خاص و عام ان درختوں اور پودوں سے مستفید ہوسکے.

اسی سلسلے میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے 10 جولائی بروز پیر گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک، اسلام آباد میں صبح 10 بجے تا 12 بجے تک جنگلی نباتات اور زہریلی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے ایک عوامی سماعت کا اہتمام بھی کیا جائے گا. جس میں ہر کسی کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا جائے گا.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *