LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) :مبارک ہو؛امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا،مہنگائی میں کمی آگئی، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 روپے کمی ہو گئی ہے، امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا ٹوئٹرپر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ’ مبارک ہو، مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی ہے۔‘
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2023ء میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد تھی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com