اسلام آباد(اردو ٹائمز) : حکومت کا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں ترامیم کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے نیب قانون میں مزید ترامیم کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا، مجوزہ نیب ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14 کی بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سگے گا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی نیب قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی، نئی ترامیم کے تحت جسمانی ریمانڈ 30 دن کا ہوگا۔
صدارتی آرڈیننس کا مسودہ منظوری کیلئے قائم مقام صدر کو بھیجا جائے گا، نئی ترامیم کے مطابق نیب سے تعاون نہ کرنے پر متعلقہ فرد کو گرفتار کیا جائے گا۔