LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) : ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ریجن دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ریجن دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ڈی پی او ز اٹک، جہلم، چکوال اور دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی، ایس پی راول ڈویژن، ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی او ز راول ڈویژن اور زیر تربیت اے ایس پیزنے ریجنل دفتر سے شرکت کی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے ملوث ملزما ن کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور منظم گینگز کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجن دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل، ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی زنیرہ اظفر،ایس پی راول ڈویژن فیصل سلیم،ایس ڈی پی او ز سٹی،وارث خان،نیوٹاؤن سرکل اور زیر تربیت اے ایس پیز نے ریجنل دفتر سے شرکت کی، میٹنگ میں ڈی پی اوز اٹک،جہلم اور چکوال نے اپنے اپنے اضلاع میں جرائم کی مجموعی صورتحال پر آر پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی اور ایس پی راول نے راول ڈویژن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہونے والی پیش رفت کے متعلق آگاہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے تھانہ میں آنے والا ہر شہری ہمارے لیے قابل احترام ہے اور اس کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، تھانہ جات میں درج مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیاجائے اور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم کے اندر چالا ن معزز عدالتوں میں پیش کیے جائیں، سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لائیں علاوہ ازیں ریجن بھر میں منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور منظم گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com