LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز)لیہ اراضی اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کل اینٹی کرپشن میں طلب

اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق لیہ اراضی اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل (5 جولائی) کو طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، عدم پیروی یا غیرحاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اورشوہر احد مجید عدالتی حکم پر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے سوالنامہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر کے حوالے کیا تھا جس پر ملزمان کی جانب سے جواب دینے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی اور ملزمان کی درخواست پر ان کو 5 جولائی تک وقت دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com