اسلام آباد(اردو ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی
چیرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا